انڈس گروپ آف کمپنیز
انڈس گروپ آف کمپنیز میں خوش آمدید انڈس گروپ ٹیکسٹائل کے شعبے میں نصف صدی سے زائد عرصہ سر گرم عمل ہے ہمارے طویل تجریبے نے ہمیں اس شعبے کے تمام اسرار ورموز سے روشناش کرایا ہے اسی تجربے کی بنیاد پر ہم اپنے کسٹمرز کی بہتر انداز میں خدمت کر سکتے ہیں ہم اپنے سوتی کارخانوں میں سوت کی بے شمار اقسام بشمول میلانج اور فولڈڈیارن تیار کرتے ہیں۔ ہدف(مشن ):ہمارا ہدف بہتر یں اشیاء کی تیاری ادارے کی مالی مضبوطی اعلیٰ معیار اور بہترین خدمات کی فراہمی ہے تاکہ ہمارے کسٹمرز کی ضروریات کما حقہ پوری ہوسکیں اور کمپنی معاشی استحکام حاصل کر سکے۔ مطمع نظر (وژن): اعلیٰ معیاری ٹیکسٹائل مصنوعات کی مسابقتی قیمت پر کسٹمرز کو فراہمی یقینی بنانا ۔ تجارتی سفر: انڈس گروپ تیکسٹائل کی دنیا میں نصف صدی سے زائد عرصہ سے سرگرم عمل ہے مضبوط تکنیکی مہارت ،مالی استحکام اور محنتی افرادی قوت نے ہمیں اس قابل بنایا ہے کہ ہم اپنے کسٹمرز کی توقعات پر پورا اتریں۔ انڈس گروپ نے اپنے تجاری سفر کا آغاز 1955 ء میں ایک کاٹن جننگ فیکٹری سے کیا اور آج ہم کاٹن جننگ ،یارن اور تولیہ کے بزنس میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں۔گروپ کا سالانہ ٹرن اوور70 US$بلین ہے۔ (جاری ہے۔۔۔۔۔) ہماری کاروباری سرگرمیوں کا ایک مختصر جائزہ
Comments are closed.