معاشرتی فلاح:
اسکولوں اور ہسپتالوں کے لیے کثیر رقوم بطور امداد فراہم کی جاتی ہیں ہمارے چےئرمین کڈنی فاؤنڈیشن کے ایک ڈائریکٹر ہیں ۔کڈنی فاؤنڈیشن گردے کے مریضوں کو رعایتی فیس عیوض علاج فراہم کرتی ہے امدادی پروگرام برائے زلزلہ زدگان پاکستان 2004 ء سمیت تمام قدرتی آفات کے وقت مالی و افرادی وسائل کی فراہمی میں ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں۔
بہبود ملازمین:
اپنے مستحق ملازمین کے لیے جو مستحق ہوں کمپنی ہسپتال کے اخراجات کا ایک بڑا حصہ ادا کرتی ہے اور ساتھ ہی رعایتی نرخ پر انشورنس پروگرام میں بھی حصہ دار ہے کمپنی نے اپنے ملازمین کے لیے ایک بلامعاوضہ تعلیمی پروگرام کا بھی اہتمام کیا ہے۔چائلڈ لیبر ملازمین کی دوران ڈیوٹی حفاظت اور کم ازکم اُجرت کے قوانین کے علاوہ دیگر ملکی قوانین کا مکمل احترام اور پابندی کمپنی کا خاصہ ہے ۔
ماحول دوست اقدامات:
کمپنی کے صنعتی فضلے کے پلاٹTravel Plantمیں ڈائنگ ،ویونگ اور دیگر مراحل پر پیدا ہونے والے مضر ماحول فضلے کو علیحدہ کر دیا جاتا ہے کمپنی کے بھاپ سے چلنے والے جنریٹر اور تولیہ اور اسپننگ کے پلانٹ خارج ہونے والی گیس استعمال کرتے ہیں جس سے توانائی کے روایتی ذرائع کی بچت ہوتی ہے اسطرح گرین ہاؤس کے خطرے کو کم کرنے کی کوششوں میں معاونت ہوتی ہے ۔
انڈس ڈائننگ اسکول:
ملازمین کے طرز زندگی پر کمپنی کے ایک سروے کے دوران یہ حقیقت سامنے آئی کے ملازمین کے 50فیصد بچے اسکول نہیں جاتے ہیں ضرورت محسوس کی گئی کہ ملازمین کی کالونی میں ایک ایسا تعلیمی ادارہ ہو جہاں مناسب فیس کے عیوض معیاری تعلیم میسر ہو ۔تاکہ ورکر والدین اپنے بچوں کو اسکول بھیجتے ہوئے خوشی اور اطمینان محسوس کر سکیں۔
اسی اعلیٰ مقصد کے لیے2014 ء میں انڈس ڈائنگ اسکول قائم کیا گیا جس کا مقصد تھا کہ انڈس ڈائنگ مل حیدر آباد کے ملازمین کو بہترین تعلیمی سہولیات مہیا ہوں اعلیٰ معیار تعلیم کے کے بارے میں جان کر ارد گرد کے رہنے والوں نے بھی اپنے بچوں کو اسی ادارے میں داخل کیا۔
دو سال کے قلیل عرصے میں اسکول میں طلبہ کی تعداد 180ہوگئی جبکہ اساتذہ کی تعداد12ہے ۔2000مربع گز پر پھلے ہوئے انڈس ڈائنگ اسکول میں گریڈ 1سے5تک تعلیم جاری ہے جب کہ 16کمرے ،لائبریری ،کمپیوٹر لیب، سائنس لیب اور ملٹی میڈیا روم طلباء کی ضروریات کے لیے وقف ہیں ۔اسکول میں ایک کینٹین اور غیر نصابی سرگرمیوں کے لیے وسیع و عریض کھیل کا میدان موجود ہے یہ وہ طلباء ہیں جو شاید کبھی اسکول کی صورت نہ دیکھ پاتے انڈس ڈائنگ اسکول ایک فلاحی منصوبے کی صورت میں روز افزوں ترقی اور بہتری کی طرف گامزن ہے اور یہ کافی وجہ ہے کہ اپنے بچوں کی اعلیٰ تعلیم و تربیت کے لیے ملازمین کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔
Comments are closed.