ہماری مصنوعات
کاٹن جننگ
اعلیٰ بہترین کوالٹی کو یقینی بنانے کے لیے صرف بہترین روئی نہ صرف پاکستان بلکہ کپاس کے بہترین پیدواری ممالک مصر، آسٹریلیا ،امریکہ ، برازیل سے حاصل کی جاتی ہے۔
مقامی کاٹن کو عالمی معیار کے مطابق جدید ترین طریق کار سے مطلوبہ معیار کے عین مطابق بنایا جاتا ہے یہ کاٹن پھر گروپ کے اپنے وےئر ہاؤسز میں محفوظ کی جاتی ہے جہاں جدید ترین حفاظتی نظام اور آگ سے بچاؤ کے آلات نصب ہیں انڈس گروپ کے پاس50000ٹن کاٹن ذخیرہ کرنے کی گنجائش موجود ہے تاکہ گروپ کی اپنی ضروریات اپنے ہی وےئر ہاؤسزز سے پوری کی جاسکیں۔
دھاگہ
دھاگے کی تیاری گروپ کی اولین ،بنیادی تجارت ہے ۔ہم کئی اقسام کے Ring Spung Yarnتیارکرتے ہیں جو کہ در ج ذیل ہیں:
یہ دھاگے بڑی مقدار میں نٹنگ اور ویونگ کے لیے تیار کیے جاتے ہیں ۔
جس کا پیمانہNe-6 -40 Single 2 or 3 Piledہے ۔
ان دھاگوں کی تیاری کے لیے خصوصی اقدامات اور جدید ترین الیکٹرانک مشینوں کا استعمال کیا جاتا ہے تاکہ معیاری دھاگہ حاصل ہو۔
انڈس گروپ کے تیار کردہ دھاگے کئی برانڈ ناموں کے ساتھ فروخت ہو رہے ہیں ۔چین کی مارکیٹ میں اعلیٰ برانڈ مثلاََ ڈربی، رگبی انڈس، جیٹ، بیس ہال اور رائل ٹاپ شامل ہیں۔
انڈس گروپ سائرو مارکیٹ میں اولین تیار کنندہ تسلیم کیا جاتا ہے اس کی مصنوعات معیار اور بھروسے کادوسرا نام تسلیم کی جاتی ہیں انڈس اپکستان کی پہلی کمپنی ہے جس نے اپنی سائرو پراڈکٹس چین میں فروخت کی ہیں پاکستان آج سائرو یارن کا سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے جو 4500ٹن سے زائد مقدار ماہانہ بنیاد پر برآمد کرتا ہے ۔
سائرو یارن کی خصوصیات:
۔ دھاگے کی مضبوطی CLSP۔
۔ دھاگے کی ہمواریت/یکسانیت۔
۔ کم ترین بر۔
یہ دھاگہ گروپ کے Oysterبرانڈ کے نام سے تیار کیا جاتا ہے جو کہ پاکستان میں معیاری تسلیم کیا جاتا ہے اور ایک دہائی سے ذیادہ عرصہ سے امریکی، اطالوی اور کوریائی مارکیٹ میں مقبول ہے یہ دھاگہ گروپ کی اپنی درآمد کردہ مشینوں پر تیار کیا جاتا ہے میلانج دو ہزار رنگوں میں تیار کیا جاسکتا ہے ۔
خریداروں کی آسانی کے لیے کیٹلاگ دستیاب ہے کمپنی کی میلانج کی موجودہ پیداواری صلاحیت3600ٹن ہے ۔
انڈس گروپ مقامی وعالمی ویوننگ اور ڈینم کے لیے سوت فراہم کرسکتا ہے گروپ کے پاس جدید ترین مشینیں موجود ہیں تاکہ اعلیٰ معیار کی مصنوعات تیار ہو سکیں۔
یہ خصوصی سوت نٹنگ اور ویونگ دونوں مقاصد کے لیے تیار کیا جاتا ہے خریدار کی دی گئی کوالٹی کے مطابق کپڑے کی مطلوبہ نفاست کے مد نطر تیار کیا جاتا ہے سلب سوت عام طور پر ڈینم کپڑے (فیبرک) اور اس سے تیار کردہ جینز کے لیے تیار کیا جا تا ہے عام طور پر خریدار اپنے معیارات (Specification)کے مطابق سلب کی تیار ی کا آرڈر دیتا ہے سلب کی تیار ی کے لیے خصوصی Uster 5 testing مشینیں استعمال ہوتی ہیں سلب کی تیاری میں نئے رجحانات نئے فیشن ٹرن کو جنم دیتے ہیں اور ہم اپنے کسٹمرز کے ساتھ مل کر ان جدید رجحانات کو پیدواری عمل کا حصہ بنا کر بہترین فیبرک کی تیاری میں معاونت کرتے ہیں۔
یہ عام طور پر ٹیری ٹاول (تولیہ) میں استعمال ہوتے ہیں بناوٹ کے اعتبار سے یہ سوت نمی کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے نرمی اور دل کو بھانے والے رنگ ملتے ہیں۔ اس کی تیاری کے لیے ہاتھ سے چنے گئے بہترین کپاس کا استعمال کیا جاتا ہے گروپ کی پیدواری صلاحیت5500ٹن سالانہ ہے سوت کا وزن فی کون1.90 سے2.50کلو گرام ہوتا ہے ۔پیکنگ خریدار کی مرضی کے مطابق کی جاتی ہے۔
بانس سے تیار کردہ یہ سوت شدیدنمی کو جذب کرتا ہے نرم اور چمکدار اینٹی بکٹریل اور ہودار ہوتا ہے ان خصوصیات کے باعث خریدار اسے تولیہ، بیڈ شیٹ اور موزوں کی خریداری کو ترجیح دیتے ہیں جس میں یہ سوت استعما ل کیا گیا ہو۔
اس کا دھاگہ 100فیصد بانس سے حاصل کردہ ہوتا ہے گروپ کی پیداواری صلاحیت سالانہ3600ٹن سالانہ ہے ۔
ہم Rieter K-4-5 Framesپر 100فیصد سوتی دھاگہ بناتے ہیں یہ ٹیکنالوجی M/s Rieter of Switzerکی ملکیت ہے جو ایک نیک نام اور مشہور بھروسہ مند کمپنی ہے اس ٹیکنا لوجی سے تیار کردہ سوت چمکدار ہوتا ہے اور پریمیم کوالٹی کی گھریلو مصنوعات اور لباس کی تیاری میں استعما ل ہوتا ہے اس کے لیے اعلیٰ ترین کوالٹی کی کپاس امریکہ سے درآمد کی جاتی ہے ۔
تیار شدہ سوت یورپی مارکیٹ کو برآمد کر دیا جاتاہے اور مشہور JETبرانڈ کے نام سے عالمی مارکیٹ میں دستیاب ہے ۔
آرگینگ یارن سرٹیفکیٹ پر کلک کریں۔
پیکنگ اور ترسیل
ہم کسٹمرز کی ضرورت کے مطابق پیکنگ کی ضمانت دیتے ہیں۔
کون سائز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔8پونڈ تک۔
کارٹن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ماحول دوست واٹر پروف کاٹن۔
Pallet۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فورک لفٹروغیرہ سے با آسانی لوڈنگ کے لیے Palletکی سہولت موجود ہے ۔
ترسیل
عا م طور پر 40فٹ طویل کنٹینرز:
عمومی وزن۔۔۔۔۔۔۔۔۔40فٹ ۔38000ہزاپونڈ۔20فٹ۔16000پونڈ۔
LCLشیپمنٹ دنیا کی کسی بھی بندرگاہ کے لیے ممکن ہے ۔
ارجنٹ آرڈر اور سیمپل کے لیے بذریعہ ہوائی جہاز ترسیل کی سہولت موجود ہے۔
ادائیگی
عام طور پر مذریعہ LC۔الیکٹرونک طریق کار پر بھی ادائیگی کی جاسکتی ہے مزید تفصیلات کے لیے Emailکریں۔
ضمانت معیار
ہماری تیار کردہ مصنوعات سوت کے اعلیٰ ترین معیار کے مطابق ہوتی ہیں جس کا ثبوت Uster Worldکے اعداد شمار ہیں ۔سوت کی مظبوطی اور پائیداری ،خوبصورتی ،چمک اور جازبیت جانچنے کے لیے درج ذیل آلا ت کا استعمال ہوتا ہے۔
ہمارے سوتی پیداوار کے تمام ادارے ISO-9001-200کے معیارات کے مطابق ہیں ۔
جدید ترین پیدواری مشینوں پر آئن لائن کوالٹی مانیٹرنگ کے نظام کے تحت پیدواری عمل ہر وقت زیر نگرانی ہوتا ہے ۔
ہم اپنے کرم فرما کسٹمرز کی ضروریات اور خواہش کے مطابق آرڈرز کی تکمیل کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔
S.No | Kind of Tests | Model No. | Year Manufacturer | Country of Orig |
1. | Yarn Evening | UT-5 | 2012 Uster | Swiss |
2. | Cotton Testing | HVI-700 | 2011 Uster | Swiss |
3. | Process Control | A.F.I.S | 2011 Uster | Swiss |
Comments are closed.